لورالائی : ڈپٹی کمشنر لورالائی اسداللہ خان کاکڑ کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر بور ی محمد سلیم خان کاکڑ تحصیلدار بوری اسد خان شیرانی پی پی ایچ آئی کے ایم اینڈ ای آفیسر اختر محمدیواین ایچ سی آر کے نصراللہ موسی خیل اور افغان مہاجرین کے سربراہان نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی اسد اللہ خان کاکڑ نے افغان مہاجرین کے سر براہان کو سختی سے پابند کیا اور ان کو تاکید کی کہ اگر ایران سے یا کسی اور علاقے سے کوئی شخص ان کے ہاں آتا ہے تو وہ فوری طور پر پی پی ایچ آئی کے ایم اینڈ ای آفیسر اخترمحمد کو اطلاع دے گا تاکہ اس کا فوری طورپر ٹیسٹ کیا جائے اگر وہ تنددرست ہوا تو اس کو اس کے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔
اگر رزلٹ مثبت ہوا تو فوری طور پر آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا اور اگر ان حکامات پر عمل نہ ہوا اور کسی اور ذرائع سے ضلعی انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ کوئی شخص ایران یا کسی اورملک سے آیا ہوا ہے مگر ضلعی انتظامیہ سے یہ بات چھپائی گی تو اس کا پورا خاندان اور سربراہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس کوپاکستان سے نکال دیا جائے کیونکہ ہم اپنے شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤ ن کیا گیا ہے حکومت ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کو کورونا جیسے موذی وائر س سے محفوظ رکھا جائے دریں اثناء ڈپٹی کمشنرلورالائی اسد اللہ خان کاکڑ نے لورالائی کے دکانداروں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پرچون فروش صبح نو بجے تا شام پانچ بجے تک اور میڈیکل سٹورز رات گئے تک کھلے رہیں گے اور اس کی پابندی ہر پرچون فروش لازمی کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر لورالائی لورالائی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی اقدامات اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں رہیں تاکہ اس موذی وائرس سے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھ سکیں کیونکہ اس وائر س سے محفوظ سے اپنے آپ اور اپنے گھروالوں کو بچانے کا حل صرف اور صرف احتیاط ہے اوراحتیاطی تد ابیر اختیار کرے ہم خود کو اور دیگر افراد کی زندگیوں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لورالائی اسد اللہ خان کاکڑنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس مشکل کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم عوام کے تعاون کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے عوام کا تعاون ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔