نوکنڈی : پاک ایران سرحد بند ہونے سے نوکنڈی سمیت ضلع چاغی میں ایرانی ایل پی جی گیس مہنگی اور شیاء خوردنوش کی قلت اور ایرانی پیٹرول ناپید ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کمیطابق ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ایران کے سرحدی علاقوں کو سیل کیا گیا ہے جس سے نوکنڈی سمیت ضلع چاغی اورواشک کے لوگوں کوشدید معاشی مشکلات کاسامنا ہے سرحد کی بندش سے پٹرول ڈیزل اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی دوسوگنابڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب ان سرحدی علاقوں سے لیکرکوئٹہ تک ایران سے ایل پی جی گیس، بناسپتی گھی اوردیگرخوردونوش کی چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ایرانی سرحدوں پراسکریننگ کا انتظام کرکے تیل اوراشیاء خوردونوش کی برآمدگی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔