بھاگ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما حسین بخش سولنگی نے اپنے بیان میں کہاکہ کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے کوئٹہ کے ڈاکٹروں اور نرسوں پر صوبائی کیجانب سے وحشیانہ تشدد کے بعد گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ڈاکٹروں کو مکمل سامان اور کٹس بلا تاخیر فراہم کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے مگر صوبائی حکومت نے قوم کے ہیروز کو سامان اور کٹس کیساتھ احتجاج کرنے پرمجبور کرکے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے ہ
حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کئی ڈاکٹر اور نرس موذی مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں مگر پھر بھی ہمارے ڈاکٹروں اور نرسوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ مضبوط حوصلے کیساتھ وہ آج بھی مریضوں کا علاج کررہے ہیں۔
صوبائی حکومت حکمرانی کا حق کھوچکی ہے صوبے کے غریب عوام اور مزدور طبقہ کو آج تک صوبائی حکومت نے ایک پیسہ کا ریلیف تک نہیں دیا حکومتی ترجمان کے دعوئے حقائق کو نہیں چھپا سکتے ہیں وزیر اعظم بلوچستان کیلئے خصوصی فنڈز دیں تاکہ یہاں کے غریب عوام کی عزت نفس مجروح نہ ہو حکومت گرفتار ڈاکٹروں کو فوری طور پر رہا کریں اور انکو سامان اور کٹس فراہم کیئے جائیں۔