|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2020

کوئٹہ : صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و ماحولیات مٹھاخان کاکڑ نے کہاکہ کورونا وائرس کو مل کر شکست دیں گے۔

پاکستانی ایک بہادر قوم ہیں، ہر مشکل گھڑی کا استقامت سے مقابلہ کیا، کورونا وائرس کی عالمی وبا کا بھی ہمت اور حوصلہ سے مقابلہ کرناہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و ماحولیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ قوم پر آزمائش کا وقت ہے اور ہمیں آزمائش کی اس گھڑی میں سرخرو ہونا ہے۔

عوام خوف میں مبتلا ہو نے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر پوری طرح عملدرآمد کریں کیونکہ کرونا وائرس کی مو ذی مرض کو بھگا نے کیلئے معاشرے کے ہرفرد کو اپناکردار اداکرناہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کرونا وائرس کے تدارک کیلئے ہر ضروری قدم اٹھارہی ہے۔

صوبے میں اکیس اپریل تک لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ بھی اس وبا کے پھیلاؤکے روک تھام اور عوام کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل کی گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

عوام بھی کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں اور غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ اشیاء ضرور یہ، پھل، سبزیوں کی معمول کی فراہمی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کمزور طبقات کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت ہر ممکن مددکریگی۔