کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی رہائی کے احکامات کے باوجود ڈاکٹرز نے رات تھانوں میں گزاری، صوبائی وزراء اور ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والے مزاکرات بھی ناکام ہوئے، ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
جب تک تشدد کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی اور سیکرٹری صحت کو معطل نہیں کیا جاتا مزاکرات نہیں ہونگے۔
ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور کورونا کو دعوت دے رہی ہے۔
ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نےسرکاری ہسپتالوں کے لیبر رومز،شعبہ حادثات اور ایمرجنسی اور وارڈز میں کام چھوڑدیا یے۔