|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2020

نوکنڈی : نوکنڈی میں محکمہ داخلہ کے احکامات پہ 16ویں روز بھی لاک ڈاؤن سے بازار بند،نیشنل بینک کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کیمطابق محکمہ داخلہ کے احکامات پہ نوکنڈی میں سولویں روز بھی لاک ڈاؤن رہی،میڈیکل اسٹورز، پنسار، گوشت، پرچون اور ایزی شاپ،فوٹو اسٹیٹ سنیت سبزی کی دکانیں کھلی رہی لوگوں کا رش بہت کم رہا،ضروری سودا سلف کی خریداری میں لوگوں نے بازار کا رخ کرنا پڑا،ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھا نوکنڈی کے زیادہ تر آبادی نے کورونا وائرس سے ممکنہ حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے گھروں تک محدود رہے۔

نیشنل بینک کی بندش سے صارفین اور تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گزشتہ چار دنوں سے بینک کی بندش سے صارفین کے چیک انکے ہاتھوں میں ہے لیکن کیش نہیں ہوسکے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹریفک محدود ہونے سے دالبندین تک چیک کو کیشن کیلئے جانا مشکل ہے تحصیلدار نوکنڈی عرفان خلجی کا بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا مختلف دکانوں میں صحت و صفائی اور نرخ نامہ بھی چیک کیا اس موقع پہ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی گرانفروشی اور زخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائیگی،شکایت ملنے پہ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ شہری کورونا وائرس کے ممکنہ حفاظتی اقدامات کے تحت حکومتی احکامات کو فالو کرتے ہوئے غیر ضروری گھومنا پھرنا کم کرکے گھروں تک محدود رہے انکی حفاظت کیلئے یہ اقدامات کیے گیے انکی تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تدارک ممکن ہوگا انہوں نے کہا نوکنڈی سے متصل افعان بارڑز سے آٹا اور مرغی کی اسمگلنگ پہ کڑی نگرانی شروع کر رکھی ہے کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی نقل و حمل پہ پابندی ہے شہری تعاون کریں تاکہ کورونا وائرس کیخلاف اس جنگ میں کامیابی مل سکیں۔