نوکنڈی : ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کی جانب سے غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئی۔
تفصیلات کیمطابق کورونا وائرس سے ممکنہ حفاظتی اقدامات اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جس سے لوگوں کو معاشی کا سامنا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کی جانب سے تحصیلدار عرفان خلجی نے پچاس کے قریب غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیے جن میں آٹے کے تھیلے اور اشیاء خوردونوش شامل تھے ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کا کہنا ہے پورے ضلعے میں غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کی ہے تاکہ انکے اور انکے خاندان والوں کی اس مشکل گھڑی میں کفالت ہوسکیں۔
انکا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس سے ممکنہ حفاظتی اقدامات کے تحت شہریوں نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرکے اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرکے کورونا کو شکست دینے میں جوانمردی کا مظاہرہ کیا ہے اس سلسلے میں غریب خاندانوں کی ہرممکن مالی مدد ہوسکتا ہے پیچھے نہیں ہٹے گے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے غریب خاندانوں اور دیہاڑی دار طبقے کا آگے بھی ان میں راشن تقسیم کی جائیگی کسی صورت شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا۔