|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل حالات سے نکلنے کیلئے این ایف سی ایوارڈ پر غور کرنا ضروری ہے، کورونا وائرس سے آئندہ 6 ماہ مزید مالی مشکلات درپیش ہونگی.

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کیلئے ایک اجلاس ضرور رکھنا چاہئے، این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی، جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابینہ میں بھی این ایف سی ایوارڈ پر بات کی گئی تھی.

وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان سے منسلک ایران اور افغانستان سرحد پر صحت کی سہولیات پر وفاق معاونت کرے گی، تفتان میں ابتدائی دنوں بہت مشکلات کا سامنا تھا، وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ تفتان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے، تفتان سرحد پر کورنٹائن سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھارہے ہیں.