|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2020

سبی:اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی کی قیادت میں سبی شہر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کا جائزہ لینے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ پولیس اور لیویز فورس کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا۔

اس موقع پر اے ایس پی کیپٹن (ر) حسنین اقبال لیویز رسالدار میر محمد عارف مری اور ایس ایچ او سٹی محمد آصف خجک بھی موجود تھے فلیگ مارچ کے دوران مختلف شاہراہوں پر گشت کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی نے عوام کو تلقین کی کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وہ گھروں پر رہنے کو ترجیح دیں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔