چمن : وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بارڈر حکام نے پاک افغان بارڈر کو افغانی باشندوں کے پیدل آمد رفت کے بعد افغان ٹرانذٹ ٹریڈکیلئے ہفتے میں تین روز اشیائے خوردونوش کے ٹرکوں کیلئے کھول دیا جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کا ایک اور بڑااقدام افغانی بھائیوں کیلئے افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کو بحال کردیا گیا افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے 100ٹرک ہفتے میں تین روز افغانی شہریوں کیلئے بحال کردئے گئے۔
پاک افغان سرحد باب دوستی پراسکریننگ کرنے والے اور اسپرے کرنے والے ٹیمیں موجود ہے افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے ٹرکوں پر باقاعدہ اسپرے کرکے افغانستان منتقلی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے ٹرکوں کو پاکستانی ڈرائیورافغانی ڈرائیورزکے حوالے کردئے اور وہ افغان ڈرائیورز افغانستان میں ٹریڈ کے ٹرکوں کو خالی کرکے اگلے دن حوالہ پاکستان کریں گے اور ان ٹرکوں پر باقاعدہ اسپرے کی گئی جبکہ پاک افغان بارڈر4روز یکطرفہ طور پرصر ف افغانی باشندوں کے پیدل آمدورفت کیلئے کھلا رہا جبکہ پاکستانی حکومت کے مطابق پاک افغان سرحدپر ہزاروں کی تعدا د میں افغانی باشندے اپنے ملک کو چلے گئے جبکہ پاک افغان تجارت بدستور بند رہاجس کے باعث وفاقی حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان بارڈر باب دوستی کو افغانی باشندوں کیلئے اشیائے خوردنوش کیلئے کھول دیا گیا اور افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے ٹرک اورکینٹینرزافغانستان منتقل ہوگئے۔
ایف سی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں یکطرفہ طورپر تین روز کیلئے بحال ہونگی جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانی بھائیوں کیلئے افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کوافغانستان جانے کیلئے اجازت دی گئی تاکہ افغانستان کے شہریوں کو اشیائے خوردنوش کی قلت کا سامنا نہ پڑے پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان کے ساتھ پاکستان نے اظہاریکجہتی کے بنا پر یہ اقدام کرتے ہوئے افغان ٹرانٹ ٹریڈ کو بحال کردیا اور پاکستان افغانستان کے ساتھ پر ہر مشکل کو حل کرنے میں شانہ بشانہ کھڑارہے گا۔