|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2020

کراچی : لیاری جنرل اسپتال میں کورونا وائرس کے 2مریض داخل،اور انکو دوسرے علاقوں سے لایا گیا تھا، اور مشتبہ مریضوں کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں واقع لیاری جنرل ہسپتال میں آج دو مریضوں کو لایا گیااور انکے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جو مثبت آئے۔

ایم ایس لیاری جنرل ہسپتال ڈاکٹر نوید شیخ کے مطابق دونوں مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ایک مریض کو ڈیفنس فیز 4 سے لایا گیا جو ایک اہم سیاسی شخصیت کا ڈرائیور ہے، اور جبکہ دوسرے مریض کا تعلق مردان سے بتایا جاتا ہے جو افغان مہاجر ہے اور دونوں مریضوں کو ڈی ایچ او اور ڈی سی ساوتھ نے ریفر کیا تھا لیاری جنرل اسپتال کورونا وائرس مریضوں کیلئے بالکل ہی غیر محفوظ ہے اور ہسپتال میں دن بھر لوگوں کا رش لگا رہتا ہے۔

متاثرہ افراد کی ہسپتال میں موجودگی سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ واضع رہے دوسری طرف اسپتال عملہ سخت تشویش میں مبتلا ہے ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں اب تک نو تو کوئی مناسب انتظامات کئے گئے اور نا ہی ڈاکٹرز اور عملے کیلئے کوئی مناسب کٹس منگوائے گئے، دونوں متاثرین کو اعلی افسران کے دباؤ پر اسپتال لایا گیا جس سے اسپتال عملے کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے