|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2020

تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان کے دو طرفہ راہداری گیٹ کے مقام پر پاکستانی سرحدی حکام اور ایرانی سرحدی حکام کے درمیان ملاقات ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران دو طرفہ راہداری گیٹ کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث،کمانڈنٹ ایف سی تفتان سید وقار افضل، رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی اور راہداری گیٹ انچارج الہی بخش نوتیزئی نے ایرانی سرحدی حکام سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے سرحدی حکام نے سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی سرحدی حکام کی طرف سے گریڈ ٹو قاسم پیری اور مہدی خاقانی شامل تھے واضح رہے کہ کورونا وائرس کی منتقلی کے خدشات پر 23 فروری سے پاک ایران کے تمام راستے سیل کر دیئے گئے تھے لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ ملاقات صرف بارڈری سرحدی امور پر تھی تاکہ بارڈر سے متعلق ایک دوسرے حکام کو آگائی فراہم کر سکیں۔