|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2020

لورالائی : صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ اقتدار عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کر یں گے بلاامتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں میرے دروازے چوبیس گھنٹے لورالائی کے عوام کیلئے کھلے ہیں عوام کے تما م بنیادی مسائل کا حل میر ی ترجیحات میں ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے لورالائی میں زیر تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبوں کادورہ کرتے ہوئے کیا ان منصو بوں میں قاری آ باد میں زیر تعمیر واٹر ٹینک ناصرآباد میں واٹر سپلائی لائن بچھانے کے کام اور زیر تعمیر سستا بازار کی دکانوں شامل ہیں اس موقعہ پر ان کے ہمراہ قبائلی رہنما سردار یحیی خان جوگیزئی ایکسین پی ایچ ای سید جہانگیر شاہ اور دیگر ضلعی آفسران بھی تھے صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اوتما نخیل نے کہا کہ زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل سے لورالائی میں خوشحالی آئے گی جس سے عام آدمی کو فائد ہ پنچے گا ان تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان سے پوری طرح مستعفید ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدے مرحلہ وار پورے کررہے ہیں انشااللہ ان ترقیاتی منصو بوں کی تکمیل سے لورالائی شہر اوراس کے عوام ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہونگے ہم عوام کو جوبداہ ہیں اور عوام ہمارا کسی بھی وقت احتسا ب کرسکتی ہے صو بائی وزیر حاجی محمد خان طوراوتمانخیل نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ لوگ کرونا وائر س کو سنجیدہ نہیں لے رہے جوکہ بہت غلط ہے لوگوں کو چاہیے کہ وہ جمگٹانہ بنائیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں دکانو ں پر رش نہ بنائیں اور گاڑیوں میں بھی دوسے زائد افراد بیٹھنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کی گئی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کومزید موثر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادرے کوشاں ہیں حکومت اور ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہاڑی دار طبقہ اور چھوٹے تاجر متاثر ہورہے ہیں ان کی امداد اور بحالی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

صو بائی وزیر نے کہاکہ کرونا وائر س کی روک تھام کا واحد ذریعہ احتیاط ہی ہے یہ احتیاط کرکے ہی ہم اپنے اور اپنے بچو ں کی حفاظت کو یقینی بناسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرکے محفوظ بنا سکتے ہیں کچھ دنوں کی تکلیف سے ہم زندگی کی تکلیف سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی مثال ہمارے سامنے ہے جنہوں نے شروع شروع میں کرونا وائرس کو سیریس نہیں لیا جس کا خمیازہ آج وہ دن میں پانچ چھ سو اموات کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا تو حالات انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس لئے عوام کو تھوڑا صبر اور احتیاط کرنی ہوگی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا تو اللہ تعالی کے فٖضل و کرم سے اس وائر س کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا انہوں نے صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح لورالائی میں بھی لاک ڈاؤں سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے لوگ متاثر ہوئے ہیں تاہم میری ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب خاندانو ں کی ہرممکن مدد کررہی ہے اور لاک ڈاؤن سے متاثرہونے والے دہاڑی دار اور غریب اور لاچار خاندانو ں میں راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

ابتک تقریبا 500خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکاہے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ کوئی غریب اور متاثرہ شخص رہ نہ جائے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور میرے ہدایت کے تحت لیویز فورس اور دیگر عملے کے ذریعے دہاڑی دار غریب اور لاچار خاندانوں کو انکے گھرون کی دہلیز پر رشن فراہم کیا جارہا ہے۔