کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر پولیس نے مشتبہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی، بغیر کاغذات، کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ کی سینکڑوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی، تنبیہ سرزنش اور جرمانہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس نے ایک ہی روز میں مختلف مقامات پر 258 گاڑیوں کے بلیک شیشے اتار دیئے جبکہ 147 بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ چار مشتبہ گاڑیاں تحویل میں لی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 309 گاڑیوں اور 295 موٹر سائیکلوں کو چالان کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے خصوصی حالات کے باوجود عمومی ڈیوٹی سے بھی غفلت نہ برتی جائے۔
جرائم پیشہ افراد اور خلاف قانون اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف موثر کارروائی کی جائے، کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، پولیس حکان نے کہا کہ نفاذ قانون کے لیے شہری پولیس سے تعاون کریں۔