|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2020

ڈھاڈر: کرونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے ترقی یافتہ ممالک اس سے پریشان حال ہیں پاکستان میں عوام اس وباء کو اتنا سیریس نہیں لے رہے جوبہت بڑی تباہی کی علامت ہے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورلاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او کچھی سید جاوید اقبال غرشین نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کرونا ایک خطرناک وائرس ہے جو بہت تیزی سے پوری دنیا میں پہل چکا ہے جس سے اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں دنیا جس تیزی سے اسکی تباہی دیکھ رہی ہے۔

اگر یہی حال رہا تو ہمیں بھی اسکے خطرناک نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا ہوگا لیکن عقلمندی اسی میں ہے کے شہری اپنا زیادہ وقت گھروں میں گزاریں ضلع میں لاک ٖڈاؤن کی وجہ سے کاروبار متاثر ہونے کا بخوبی علم ہے لیکن وباء سے بچنے کا واحد علاج گھروں میں رہنا اور احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے میل جول،رش،بہت سے افراد کا اکھٹا بیٹھنے سے اجتناب کرنا ہی میں ہے کیونکہ جتنا ہم سیلف آئسولیٹ رہیں گے اتنا اس وباء سے محفوظ رہ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں لاک ڈاؤن کے دوران شہری پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں بلا وجہ غیر ضروری طور پر بازار اور ہجوم نہ بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی کیونکہ پولیس اورانتظامیہ کی جانب سے بارہا شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رش نہ کریں جس میں انکا اپنا ہی فائدہ ہے پولیس کے جوان بھی انکی حفاظت کیلئے سڑکوں،بازاروں میں گشت کرتے ہیں تاکہ وہ گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔