|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2020

چمن : چمن میں لاک ڈاؤن کے باعث سفید پوش طقبہ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے جن کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی اصغرخان اچکزئی کی جانب سے فراہم کردہ راشن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف گھروں میں تقسیم کیاگیاہیں۔

جس میں ٹین ٹاؤن محلہ،مسیحی برداری کے تاج روڈ کے چرچ میں اور اس کے ساتھ ساتھ ہندوکمیونٹی کیلئے مندر میں پہنچایاگیاہیں جبکہ دیگر اقلیت میں بھی تقسیم کیاگیا اس موقع پر اے ڈی سی حسین احمد ہزارہ،میونسپل کارپوریشن چیف آفیسر حافظ سلیم اچکزئی،اے این پی کے صوبائی ترجمان اسدخان اچکزئی،تحصیل صدر منور اچکزئی،ضلعی نائب صدر گل باران افغان،کلیم اللہ اچکزئی،گلزمان اچکزئی،عبدالنافع حقیار، ناصر خان اوردیگر اے این پی کے کارکنوں نے رضاکاروں کا کردار اداکیا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے مقررین نے کہاکہ انشاء اللہ موجودہ صوبائی حکومت اس کڑے وقت میں عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت ہرمشکل گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ ہونگی اور رہے گی مقررین نے مزیدکہاکہ عوام سے صرف ایک ہی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو گھروں میں محصور رکھے اور اس وباء میں باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

کیونکہ پوری دنیا میں کروناء وباء نے تباہی مچارکھی ہے جس سے لاکھوں انسان متاثر ہیں اور اب مرنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اورہم شہریوں سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں تک رہے اور گھروں سے کم تعداد میں نکلے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چمن شہرمیں مسلسل اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور عوام کیلئے مختلف پوائنٹ پر واش بیسن رکھے گئے ہیں جس پر عوام اپنے ہاتھ دھوکر کروناء وائرس کا بہتر انداز سے مقابلہ کرسکیں گے ۔