|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2020

کوہلو: کوہلو میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی سربراہی میں ڈی سی آفس میں ضلعی آفیسروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل،تحصیلدار عبدالصمدمری،رسالدار میجر شیر محمد مری، تحصیلدار ماوند شاہ نواز،تحصیلدار گرسنی علی مرتضٰی، رسالدار ظریف خان سمیت ضلعی آفیسران نے شرکت کی ہے اجلاس میں ضلع میں سب ڈاؤن کے دوران متاثرہ مستحق اور دیہاڑی دار افراد میں راشن تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ نے کہا ہے کہ ضلع میں لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ دیہاڑی دار اور مستحق افراد کی ہرممکن مدد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع میں پہلے مرحلے میں مستحق خواتین کو احساس ایمرجنسی کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد دی جارہی ہے جبکہ اس کے بعد مرحلہ وار دیہاڑی دار اور مستحقین کوراشن تقسیم کیا جائیگا جو آخری مراحل میں ہے ضلع کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں سینٹر قائم کئے جائیں گے۔

اس مشکل وقت میں اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہرممکن کوشش کو یقینی بنائیں راشن تقسیم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کیا جائیگاہماری اولین کوشش ہے کہ کورنا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کریں اور کسی غریب کی حق تلفی نہ ہوتاکہ مشکل وقت میں غریب لوگوں کی گزار بسر ممکن ہوسکے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کو مد نظر رکھ کر خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔

کیونکہ مہلک وائرس کورنا کا بہترین علاج خود کو محدود رکھنے میں ہی ہے گھروں میں رہے گے تو خود بھی محفوظ ہونگے اور ہمارے خاندان وعلاقے کے لوگ بھی انشاللہ اس مرض سے بچ سکیں گے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے آخر میں راشن تقسیم کرنے والے آفیسروں اور لیویز اہلکاروں سے حلف بھی لیا۔