کوئٹہ : کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس کا بلوچستان میں ٹیسٹنگ کٹس کی قلت پر برہمی کا اظہار کیا۔
محکمہ صحت کے افسر نے سماعت کے دوران کہا کہ ٹیسٹنگ کیلئے چار مشینیں خریدی گئی ہیں، جس پر چیف جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مشینیں خریدی گئیں تو ٹیسٹنگ کیوں نہیں ہورہی، کون ہے جس نے یہ مشینیں خریدی ہیں۔
محکمہ صحت کے افسر کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فہیم کی جانب سے مشینری کی خریداری کی گئی، جس پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ بلائیں سابق ڈی جی کو, سرکاری مہمان بناتے ہیں ۔
انہیں، جب تک ایک دو لوگ جیل نہیں جائیں گے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، چیف جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیاقت شاہوانی میڈیا پر آکر کہتے ہیں آج ایک بھی پازیٹو ٹیسٹ نہیں آیا،جب ٹیسٹ نہیں ہوں گے تو پازیٹو کیسز کہاں سے آئیں گے۔