دنیا میں وہی قومیں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو مسائل کا حل اپنے وسائل سے نکالتی ہیں جس طرح کسی بھی شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک ریاست کی ذمہ داری ہے اسی طرح ریاست کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بنیادی سہولیات سے خود بھی استفادہ کرے اور دوسروں کو بھی یہ فوائد پہنچائے اس وقت پاکستان میں سینکڑوں فلاحی ودفاعی ادارے مختلف سیکرٹرز میں کام کررہی ہیں کچھ ادارے واقعی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کچھ زبانی جمع خرچ میں مصروف عمل ہیں۔
اسی طرح پاکستان میں ملک گیر فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن جو کہ جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم ہے پورے پاکستان میں فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان بلاتفریق رنگ ونسل اور مذہب بے سہارا اوراور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے یہ ادارہ1990ء سے بطور رجسٹرڈ این جی او کام کر رہا ہے۔
آج اس کا دائرہ کار آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم، کفایت یتمی، صاف پانی، مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمات تک پھیل چکا ہے الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کو بھی خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس کا سب سے بڑا سرمایہ صوبہ بھر میں پھیلے ہوئے رضا کار ہیں جو نیک نیتی سے بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد سے فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی جو قارئین کے زیر نظر ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمد کرد نے کہا ہے کہ ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پورے ملک اور بلوچستان میں اپنی مدد آپ کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات، زلزلہ،سیلاب کے وقت متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد فلاحی کاموں کا آغاز کرتے ہیں اسی طرح طلباء کے لیے تعلیمی اداروں کا قیام سکالر شپ کی فراہمی صحت کی سہولیات شفاخانہ، معذوروں کے لیے وہیل چیئر صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات،ہینڈ پمپ کی تنصیب، چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کا قیام،غرباء اور مستحقین کو راشن کی فراہمی عید کے مواقع پر گوشت کی تقسیم سمیت مختلف فلاحی کاموں کے لیے کوشاں ہیں۔
انجینئر جمیل احمد کرد نے کہا ہے کہ اس وقت پورے ملک بلکہ دنیا کورونا وائرس جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے اور اس ضمن میں بلوچستان میں اس وقت ایک کروڑ 63لاکھ 4ہزار 350روپے خرچ کئے جاچکے ہیں اور کوئٹہ شہر میں وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے میٹروپولیٹن کے ساتھ اسپرے مہم شروع کیا جائے گا اور مہم میٹروپولیٹن کو100رضا کاروں سمیت اسپرے مشین اور ادویات فراہم کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ ڈاکٹروں کوپی پی ایز کٹس ماسک اور دیگر ضروری لوازمات پہنچا رہے ہیں کیونکہ اس وقت قوم کے یہ مسیحا فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کو راشن کی فراہمی جن میں 20کلو آٹا4کلو گھی5کلو چاول3کلو چینی مختلف دالیں 5کلو چنا3کلو صابن3عدد فی کس فراہم کر رہے ہیں جس پر فی خاندان 4500روپے خرچہ آرہا ہے اس ضمن میں اگر کوئی شخص مشکل گھڑی میں مستحقین کی مدد کرنا چاہیں تو ہم سے رابطہ کریں ہم انشاء اللہ ان کی یہ امانت مستحقین تک پہنچائیں گے اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بھی کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک گلوز اور سینٹلائزر فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں کرونا کے حوالے سے عوام میں شعور آگہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سب اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ ہم بلا رنگ ونسل مذہب انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں شہر کے مساجد، چرچ اورمندروں میں بھی اسپرے مہم شروع کی جسکی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا اور لوگوں نے اس کام کو کافی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مختلف امدادی اور فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جن میں آفات سے بچاؤ،صحت تعلیم،صاف پانی کی فراہمی،کفالت یتمیٰ،سماجی خدمت،مواخات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ جیسے میں نے پہلے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن مختلف سیکرٹریز پر فلاحی خدمات سرانجام دئے رہا ہے کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
آفات سے بچاؤ
تجربے،تکنیکی مہارت اور موثر حکمت عملی کے نتیجے میں قائم کئے گئے شعبہ آفات سے بچاؤ کے فوائد گزشتہ سال آنے والے سیلاب، زلزلوں اور دہشتگردی وبدامنی کے واقعات میں فوری امدادی کی صورت میں نظر آئے ضلعی سطح پر مقامی رضا کاروں نے نہ صرف بروقت ریسکیو اور ریلیف فراہم کر کے کئی انسانی جانیں بچائیں بلکہ تعمیر نو کے منصوبوں کے ذریعے ہزاروں افراد کو سائبان بھی فراہم کیا۔
سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ اور سانحہ پولیس ٹریننگ کوئٹہ اور سانحہ چرچ کے متاثرین کو ایمرجنسی رسپونس،فرسٹ ایڈ، ادویات، کھانا وغیرہ اور حالیہ سیلاب وبرف باری متاثرین کو ٹینٹ، کمبل، راشن، کھانا، ادویات اور گرم کپڑے مہیا کیے جو کہ آپ کے تعاون سے مکمل ہوا کل مستفید کی تعداد2600جبکہ ان پر کل اخراجات2000,000آئے ہیں۔
صحت
ماں اور بچے کی صحت سے متعلق پاکستان میں اکٹھے کئے گئے اعداد وشمار لاپروائی کی منظر کشی کرتے ہیں۔ الخدمت نے اس ضمن میں پاکستان کے مستقبل کی ضامن ہماری ماؤں اور بچوں کے لیے زچہ وبچہ (MCHC)کی سہولیاتمہیاکی ہیں اور ساتھ ساتھ کم قیمت اور اعلیٰ تشخیص کو ممکن بنانے کیلئے پاکستان بھر میں ڈائیگنوسٹک سینٹرز اور بلڈ بینک کا جال بھی بچھایا جارہا ہے جبکہ ہسپتال اور یمبولینس کی سہولت کو بھی مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔امدادی شفاخانہ01ڈائیگناسٹ سینٹر01ہیلتھ کلینک01ایمبولینسز9کل مستفید افراد3143الخدمت ایمانہ ہسپتال زیر تعمیر ہے جس کا کام تیزی سے جاری ہے جس کی کل لاگت ساڑے چھ کروڑ روپے ہے۔
تعلیم
قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آنا کوئی انہونی بات نہیں البتہ جو قومیں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوتی ہیں وہی ترقی کے نئے اہداف سرکرتی ہیں الخدمت کے شعبہ تعلیم کے تحت تعلیمی وظائف کے ساتھ ساتھ غریب ونادار طلبہ میں اسٹیشنری، اسکول بیگز اور یونیفارم تقسیم کئے جارہے ہیں جب کہ الخدمت اسکولز حصول علم میں آسانیاں پیدا کرتے ہوئے معاشرے میں نئی تعلیمی روایات پیدا کر رہے ہیں بلوچستان میں الخدمت پرائمری اسکول کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے چائلڈ پروٹیکشن سینٹر02اسکالر شپ(الفلاح)64الخدمت پرائمری اسکول01کل مستفید افراد1,091ہو رہے ہیں
صاف پانی
صاف پانی تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر وطن عزیز میں ایسے علاقوں کی کمی نہیں جہاں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں الخدمت ملک بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملاً کوشاں ہے بارانی علاقوں میں بورنگ کے ذریعے ہینڈ پمپس کی تنصیب ہو یادور دراز علاقوں میں کنوؤں کی کھدائی، شہروں میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور واٹر اسکیمز کے ذریعے پورے گاؤں میں پانی کی فراہمی الخدمت کے پروگرام کا حصہ ہیں کل مستفید افراد7500اور جبکہ کل اخراجات2540000/-ہے۔
کفالت یتمیٰ
رفاقت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تمنا وآرزو لیے الخدمت کفالت یتمیٰ پروگرام والد سے محروم یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت جاری رکھے ہوئے ہے جب کے ملک کے مختلف شہروں میں الخدمت آغوش سینٹر(یتیم خانے)کے ادارے بھی قائم کئے جارہے ہیں جہاں یتمیٰ کیلئے تعلیم، صحت خوراک اور اسپورٹس کا بہترین انتظام کیا گیا ہے بلوچستان میں بھی یتیموں کے لیے الخدمت آغوش کے قیام پر غور کیا جارہا ہے آرفن فیملی سپورٹ یتیم بچوں کی گھر پر کفالت3500اخراجات فی یتیم ماہانہ3500کل مستفید یتیم بچے350کل اخراجات 14700,000/-ہیں۔
سماجی خدمات
الخدمت اپنے اس شعبے کے تحت پاکستان بھر میں بسنے والے کروڑوں غریب وبے سہارا افراد کے لیے زندگی کی رمق ہے رمضان المبارک میں راشن، عیدالفطر پر تحائف، عیدقرباں کے موقع پر ضرورت مندوں میں گوشت کی تقسیم، موسم سرما میں لحاف کمبل اور گرم کپڑوں کی تقسیم یاجیلوں میں قیدیوں کی بہبود کا کام الخدمت ہر روز کروڑوں سانسوں میں اترتی اور چڑھتی ایک زندہ تنظیم ہے کل اخراجات3430,000/-ہیں
مواخات
معاشی مسائل کے پیش نظر الخدمت معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کیلئے مواخات پروگرام چلا رہی ہے جس کے تحت محنت کشوں کو سود سے پاک اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرض دیا جاتا ہے تاکہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں اپنے لیے بہتر ذریعہ معاش کو یقینی بناسکیں انہوں نے کہا عطیات کے لیے اپنے نقد عطیات ”الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان“کے درج ذیل آن لائن اکاؤنٹس میں جمع کروائیں بینک اسلامی جناح روڈکوئٹہ اکاؤنٹ نمبر2001-2028581-0206دی بینک آف خیبر جناح روڈ کوئٹہ اکاؤنٹ نمبر0102-00000262-8002رابطہ کے لیے بنگلہ نمبر10-9/59-H،مین ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ۔