|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2020

لورالائی :  عوام میں کورنا وائر س کے خلاف اجتماعی احسا س اُ جاگر کرنے اور روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے کرونا وائرس سے بچاؤ ہمارے ہاتھ میں ہے بنیادی احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے نہ صرف ہم خود اس وائر س سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کوبھی اس وائر س سے بچا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنرژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے ڈویژنل ویڈیولنک ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی اسد اللہ خان کاکڑ ڈپٹی کمشنر ژوب طلحہ سلیم ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق الرحمن بلوچ ڈپٹی کمشنر موسی خیل منیر احمد کاکڑ ڈپٹی کمشنر بارکھان گل محمد خلجی ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد انور حمزہ زئی ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر شبیر احمد مینگل اور تمام اضلاع کے ڈسڑک ہیلتھ آفیسرز ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی عبدالواحد بلوچ ڈاکٹر منیر اقبال ڈاکٹر فرحان ڈسڑک آئی ٹی آفیسر عبدالحکیم نیٹ ورک انجینئر امین اللہ محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ اور دیگر تمام اضلاع کے آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کے بارے میں اور اپنے اضلاع کے ہسپتالوں کی او پی ڈیزکھولنے کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور مشکلات سے آگاہ کیااجلاس سے کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے اسپتالوں کی او پی ڈیز کو کھو ل دیا جائے تاکہ عوام کو علاج و معالجے کی سہولت فراہم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ او پی ڈیز الگ الگ بلڈنگزمیں ہونی چاہیے تاکہ عوام کے رش نہ بنے اور کوشش کی جائے کہ عوام کے درمیان فاصلہ قائم رکھا جائے جو سخت ضروری ہے۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو تاکید کی کہ ڈاکٹر ز پیرامیڈیکس اور نرسوں کو مکمل حفاظتی سامان جس میں پی پی کٹس ماسک سنیی ٹائرز اور دیگر تمام ضروری سامان فوری طور پر مہیا ہونا چاہیے تاکہ عوام کو علاج معالجے کیلئے کوئی مشکل پیش نہ آئے اور ان کو ریلف مل سکے۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ غریب دیہاڑی دار افرادکو راشن اور احسا س کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کی خود نگرانی کریں اور اس سلسلے میں کوئی سستی لاپروائی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی حکومت صوبائی حکومت ڈویژنل اورتما م اضلاع کی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور غریب اور دیہاڑی دار مزدورں کو امدادی رقم اور راشن ان کے گھروں کی دہلیز پر پنچا ئے گی اس سلسلے میں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کوتاکید کی کہ وہ اپنی نگرانی میں اپنے اضلاع کے تمام محلوں کا سروے کرکے غریب اور لاچار دہاڑی دار افراد کی لسٹ بنوا کر ان کے گھروں میں رشن پنچانے کی کوشش کریں تاکہ کوئی غریب رشن سے محروم نہ رہ جائے یہ ہمار ا اولین فرض اور ذمہ دار ی ہے اور اس میں کو سستی یا غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لورالائی ژوب قلعہ سیف اللہ موسی خیل شیرانی دکی بارکھان کے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے مخیر حضرات تاجروں این جی اوز کے نمائندوں کو اپنی تما م صلاحتیں استعمال کرکے غریب دہاڑی دار اور لاچار افراد کی مالی امداد فراہم کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ کرونا وائر س سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر وں سے نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔