خضدار : میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کی ویکیسن مخصوص گھرانوں،دفاتر تک محدود،گنجان آباد علاقوں کے غریب لوگ اور غریب بستیاں اسپرے کی سہولت سے محروم،کارپوریشن کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر عوام الناس کی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل،مانا کہ ہم غریب ضرور ہے مگر انسان تو ہے جس طرح میونسپل کارپوریشن والے مخصوص لوگوں کے گھروں کی اسپرے کرتے ہیں۔
ہماری گھروں کا بھی اسپرے کریں عوام الناس کی اپیل تفصیلات کے مطابق محلہ نظام آباد سمیت مختلف محلوں کے افراد نے خضدار پریس کلب میں اپنی فریاد لیکر آئے ان کا کہنا تھا کہ میونسل پارپوریشن خضدار کی ٹیم کورونا وائرس سے بچاو کے لئے اسپرے مخصوص علاقوں اور مخصوص شخصیات کے گھروں کو کر رہی ہے شہر کے گجان آباد علاقے اسپرے کی سہولت سے محروم ہیں۔
اخباری بیانات اور سوشل میڈیا کے زریعے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کو نظام آباد سمیت دیگر محلوں کا اسپرے کرنے کی اپیل کی جاتی رہی مگر کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی ان کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں ہم کوئی عوامی نمائندے نہیں۔
آفسر شاہی سے ہمارا تعلق نہیں،اثر رسوخ رکھنے والے ہم نہیں مگر پاکستانی کے برابر کے شہری اور انسان ضرور ہے میونسپل کارپوریشن کو کورونا وائرس سے بچاو کے لئے کی جانے والی اسپرے کی فنڈز صرف مخصوص گھرانوں اورمخصوص شخصیات کے گھروں کے لئے نہیں بلکہ خضدار میں آباد تمام پاکستانی شہریوں کے لئے فنڈز ملتی ہے مگر افسوس میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریوں کے ساتھ یہ دہرا معیار اختیار کرنا المیہ سے کم نہیں حلقہ نظام آباد سمیت خضدار کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی،چیف سیکرٹری بلوچستان اور صوبائی وزیر بلدیاتی سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار کے شہریوں کے ساتھ ہونے والے اس نا انصافی کے خلاف نوٹس لیں میونسپل کارپوریشن کے چیف آفسر اور اسپرے کرنے والی ٹیم کو پابند بنائیں کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے مہم میں غریب گھرانوں کو بھی شامل کریں۔