کوئٹہ : فوکل پرسن احساس پروگرام ثانیہ صافی کے مطابق کوئٹہ شہر میں آج چوتھے روز بھی احساس پروگرام کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر 14 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
فوکل پرسن ثانیہ صافی نے کہا ہے کہ بد نظمی کے تدارک کے لئے تمام سینٹرز پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ، ثانیہ صافی نے کہا ہے کہ پیسوں کی تقسیم کو تین مرحلوں میں رکھا گیا ہے، پہلے مرحلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو رقم فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسرے مرحلے میں موبائل مسیج کرنے والے شامل ہوں گے، ثانیہ صافی کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام سے شہر کے 50 ہزار سے زائد مستحق افراد مستفید ہو سکیں گے۔