|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2020

کوئٹہ: ڈاکٹر نسیم کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص اورمتاثرہ مریضوں کاعلاج کرنے والا عملہ آگاہی سے محروم ہے دوران علاج بے احتیاطی کے باعث ڈاکٹروں سمیت 25 سے زائد طبی عملہ کورونا سے متاثرہوا۔ 

پروگرام آفیسرآئی پی ایچ ڈاکٹر نسیم نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو کورونا سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور ڈبلیو ایچ او نے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کردیا ہے، پہلے مرحلے میں کوئٹہ کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کو تربیت دی جائے گی جبکہ طبی عملہ آگاہی اور مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سےمریضوں کے تشخیص کے دوران بے احتیاطی کرتے ہیں ہے

، ڈاکٹر نسیم کا کہنا ہے کہ تربیت کا آغاز ڈاکٹروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے کیا گیا ہے ، ڈاکٹرز اور طبی عملہ کٹس اور دیگر سامان ڈسپوزل ہونے کے باوجود بار بار استعمال کر رہے تھے، کٹس،ماسک،دستانے اور دیگرآلات کے استعمال کےطریقہ کار کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات ہوئیں، ڈاکٹر نسیم کا کہنا ہے کہ تربیت کا آغاز کرنے میں تاخیر ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہوئی۔