کوئٹہ : وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم نے سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ریٹائرڈ) طاہر ظفر عباسی کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال اور غیر قانونی اقدامات کی تحقیقات مکمل کرکے محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کو انکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے مراسلہ لکھ دیا.
نمائندہ کو موصول مراسلہ جاری کردہ مورخہ 25 مارچ 2020 کے مطابق انسپکشن ٹیم کے سیکرٹری قدیر علی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو مذکورہ مراسلہ کے ساتھ انکوائری رپورٹ بھیجتے ہوئے سفارش کی ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم نے مذکورہ افسر کے خلاف کرپشن و دیگر غیر قانونی اقدامات کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے انکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی ہے لہٰذا مذکورہ افسر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے انکے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے. سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سول سیکریٹیریٹ بلوچستان میں تعینات ہیں.