کوئٹہ: انتظامیہ نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاوٴن میں نرمی کرتے ہوئے ریسٹورینٹس سمیت چند مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور شرائط کے ساتھ چند کاروباروں کو کام کی اجازت دے دی گئی۔ شہر کے ریسٹورنٹس بھی کھلے رہے گے تاہم وہاں بیٹھنے اور کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈی سی کوئٹہ کے مطابق سیمنٹ، سریا سمیت کرش پلانٹ کھول دیئے جائیں گے، خشک میوہ جات کی دکانیں بند رہے گی تاہم کھجور فروخت کرنے والے دکانوں کو اجازت ہوگی، پرندوں اور حیوانات کیلئے راشن فراہم کرنے والے دکانی بھی کھول دی جائیں گی۔ ایک وقت میں 3 سے زائد خریداروں کو دکان میں موجود نہیں رہنے دیا جائے گا۔
ڈی سی کوئٹہ کے مطابق دکاندارماسک، سینی ٹائزر اور خریداروں کیلئے ہینڈ واش بیسن رکھنے کا پابند ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل اور جرمانہ عائد کیا جائیگا۔