چمن: سرحدی شہر چمن میں بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان ایمرجنسی احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کردیا گیاہے ملک کے دیگر شہروں کی طرح چمن میں بھی ایمرجنسی احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
چمن کے مختلف مقامات پر تین سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اور تمام سینٹرز پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بدنظمی نہ ہو معاشرتی فاصلوں کا بھی خیال رکھا جارہا ہے امدادی رقوم کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا جائے گا پہلے مرحلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد شامل ہوں گے۔
جبکہ دوسرے مرحلے میں موبائل میسج کرنے والے اور تیسرے اور آخری مرحلے میں ڈپٹی کمشنر کے مستحق افراد کو شامل کیا جائے گا ایمرجنسی احساس کفالت پروگرام کے فوکل پرسن کے مطابق چمن شہر میں 4 ہزار سے زائد مستحق افراد اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔