|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2020

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاوت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے حکومت اقدامات کررہی ہے حکومت بلوچستان نے بھی 30 اپریل تک لاک ڈاون کو توسیع دیدی ہے مگر انجمن تاجران لاک ڈاون کو ختم کرنے کیلئے دباو ڈال رہی ہے ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مختلف شعبوں میں رعایت دی ہے جبکہ کنسٹریکشن سے جڑے دکانوں،کمپینوں سمیت دیگر چیزوں کو کھولنے کی اجازت دیدی ہے، لیاوت شاہوانی کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے کنسٹریکشن کا کام کیا جاسکتا ہے جبکہ کھجور کی دکانوں اور بیسمنٹس کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اسی طرح ریستورنٹس کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر جرمانہ کیا جائیگا جبکہ پرندوں کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے،لیاقت شاہوانی نے کہا کہ جانوروں کی صنعتوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، کورونا لوکل ٹرانسمیشن کے زریعے تیزی سے پھیل رہا ہے،کورونا کے حوالے سے ایک تشویشناک صورتحال میں داخل ہوگئے ہیں ۔