|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2020

مستونگ : مستونگ:کوروناوائرس کا ایک مثبت کیس سامنے آگیا۔ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے بتایا کہ ایسکو(واپڈا) حیدرآباد کا ایس ڈی او وقاص ترین گزشتہ دنوں گھر آئے تھے 12 اپریل کو شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں ٹیسٹ کرایا گیا۔جو مثبت آگیا۔

مشتبہ مریض محلہ زرخیلان کا رہائشی ہے، انتظامیہ نے محلہ زرخیلان میں مخصوص علاقے کو سیل کردیا۔ مریض کے خاندان کے تمام افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ بھجوادئے گئے اور خاندان کے تمام افراد کو گھر میں قرنطینہ کردیاگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسسٹنٹ کمشنر سمیت بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔متاثرہ شخص 3اپریل کو حیدرآباد ملازمت سے چھٹی پر اپنے گھر مستونگ آیاتھا۔طبیت خراب ہونے پر 12اپریل کو ٹیسٹ شیخ زید ہسپتال بجھوایا۔ جسکاآج ٹیسٹ مثبت آیا۔مریض کو شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں داخل کر دیا گیا۔ اہلیان محلہ نے مطالبہ کیا کہ کرورنا کا ایک کیس مثبت آنے پر پورے محلہ کے ٹیسٹ کروایں جائیں۔