کوئٹہ: اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نواب اسلم رئیسانی، ثناء بلوچ سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے مرکزی اور صوبائی حکومت عزاب کی شکل اختیار کر چکی ہےترقیاتی کام اپنے لوگوں کو نوازنے کے لیے کیے جاتے ہیں ۔
مرکز میں وزرا اور وزیراعظم ایک پیج پر نہیں،بلوچستان میں بھی وزیراعلی اور وزرا کے اختلافات ہیں ایسی صورتحال میں حکومت قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا،بلوچستان ہائی کورٹ نے مواونین خصوصی کی تقرری غیر قانونی قرار دی،معاونین خصوصی سے مراعات کا حساب لیا جائے۔
صوبے کے پاس ٹیسٹنگ کٹس نہیں ہیں، جس طرح سے ٹیسٹنگ ہو رہی ہے کروناوائرس 5 سال تک نہیں جائے گا، دیہاڑی دار مزدور عزاب سے گزر رہا ہے،ٹڈی دل کے تدارک کے لئے بھی اقدامات نہیں کیے گئے ٹڈیدل کا معاملہ سنگین ہے۔
ملک میں خوراک کی پہلے ہی کمی ہے ٹڈی دل سے مشکلات بڑھ سکتی ہیں،میڈیا کی آزادی پر وار کیا جا رہا ہے،میر شکیل رحمان کی گرفتاری قابل میڈیا پر دباو بڑھانے کے لیے کی گئی ۔
حکومت عوام اور ارکین اسمبلی کا اعتماد کھو چکی حکومت موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی حکومت فوری طور پر مستعفی ہو کر اعتماد کا ووٹ لے۔