کوئٹہ: کوئٹہ میں مقامی طور پر کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے پھیلنے لگے، وزیراعلی ہاوس کے چار ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایک اور ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک 16 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، سروے 144 کے دو گھروں سے 10 کیسز سامنے آئے ہیں، معصوم شاہ اسٹریٹ، علمدار روڈ سے 9،9 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ شہر کے 36 علاقوں سے مقامی طور پر منتقل 111 کیسز سامنے آچکے ہیں۔