لورالائی : کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تعمیراتی فرموں کو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کا پابند کیا جائے عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمات کی تکمیل اور کام کے معیار پرکمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز محکمہ بی اینڈ آر کے توسط سے جاری ترقیاتی اسکیمات کے بارے میں بی اینڈ آر لورالائی کے انجینئر محمد انور لونی کی بریفنگ کے دوران کہیں جنہوں نے ان کو لورالائی میں جاری بی اینڈ آر کی طرف سے تمام سکیمات کے بارے میں مکمل تفصیلی بریفنگ دی کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے اس موقعہ پر شہربھر میں جاری مختلف ترقیاتی سکیمات کا معائنہ بھی کیا۔
اس موقعہ پر ان کے ہمراہ ڈویلپمنٹ آفیسر ڈاکٹر اللہ دتہ چیف آفیسر علی محمد زہری لوکل گورنمنٹ کے انجینئر خالد انجینئر محمد انور لونی محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ اور دیگر آفیسران بھی تھے کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ تعلیم و صحت کے شعبے کے علاوہ سڑکوں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والی فرموں کو کام کا معیار بہتر بنانے کیلئے توجہ دینی ہوگی ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کی اسکیموں کی پراگریس پربھر پور توجہ دی جارہی ہے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کا میکا نزم بنایا گیا ہے تاہم بعض بڑے منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء میں تاخیر کے سبب کچھ اسکیموں میں تاخیر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیلیگ سیزن سے قبل کام مکمل کردیئے جائیں انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی اوران کا معائنہ وہ خود کیا کریں گے۔
تاکہ عوام کو ریلف دینے کیلئے خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے ان منصوبوں کو قابل عمل بنا یا جاسکے انہوں نے کہا فنڈز کے اجراء میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ درپیش ہو توبتایا جا ئے پی اینڈپی سے اسکیموں کیلئے مختص فنڈز ریلز کرانے کی کوشش کی جائے گی تعمیراتی فرموں کو کسی قسم کی رکاوٹ یا مشکلات کا سامنا ہو تو ضلعی انتظامیہ کو بتایا جائے سب ملکر ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں روڑئے اٹکانے والوں سے نمٹ لیں گے۔