کوئٹہ: سیکیورٹی حکام کے مطابق جیونی سے ایران لاکھوں روپے غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی اطلاع تھی .
جس پر ایف سی اور کسٹم ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لاکھوں روپے ایران منتقلی کی کوشش ناکام بنادی، کارروائی کے دوران 70 لاکھ روپے برآمد کرلئے جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے.
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ رقم اور ایک موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی گئی.