|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے متعلق غلط اعدادوشمار کی فہرست شیئر کرنے والے نوجوان کو ڈپٹی کمشنر نے گرفتار کروادیا ڈیرہ اللہ یار کے مقامی نوجوان محمد عمران کنڈرانی نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے تصدیق کے بغیر 23افراد کے نام پر مشتمل فہرست سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرکے کورونا وائرس ہونے کی تصدیق۔

کروائی مقامی نوجوان کی جانب سے شیئر ہونے والی فہرست میں پولیس افسر خواتین ودیگر افراد کو کورونا وائرس کا مریض ظاہر کیا گیا جس کے باعث شہر بھر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فہرست میں جنکے نام مشتہر کیے گئے ان افراد کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا غیر مصدقہ فہرست کے شیئر ہونے کا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خجک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی نوجوان محمد عمران کنڈرانی کو گرفتار کروا دیا۔

گرفتار نوجوان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی فہرست محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے تصدیق کے بغیر شیئر کی پولیس نے گرفتار نوجوان کو لاکپ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔