|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2020

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبہ میں ایک سے دوسرے ضلع میں گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کردی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی ایک ماہ تک برقرار رہے گی.

گندم سے لدی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی کا مقصد بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دیگر صوبوں اور افغانستان کی جانب اسمگلنگ کو روکنا ہے.