|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2020

کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماوں کے درمیان اپوزیشن کی جانب سے جمع کردہ ریکوزیشن پر بات چیت ہوئی۔

اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے اپوزیشن لیڈر سے ریکوزیشن واپس لینے کی گزارش کی اور کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نطر اجلاس طلب کرنا کسی خطرے سے کم نہیں کیونکہ اجلاس میں ممبران اسمبلی کے علاوہ اسمبلی اسٹاف اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شامل ہوتے ہیں۔

اتنی کثیر تعداد میں افراد کا اکھٹا ہونا خطرے کا باعث بن سکتا ہے جس پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو اپوزیشن اراکین سے مشاورت کے بعد مثبت ردعمل ظاہر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔