|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2020

تفتان : پاک ایران کے مابین سرحدی شہر تفتان سے 113 زائرین کو ان کے شہروں کے لیے روانہ کردیا گیا۔جبکہ اندرون بلوچستان سے 13 لوگوں کے ٹیسٹ منفی آنے پر انھیں بھی ان کے شہروں کے لیے روانہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے آنے والے پاکستانی زائرین کو ان کے شہروں کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

تفتان قرنطینہ سینٹر میں پنجاب،خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے 113 پاکستانی زائرین کو سخت سیکورٹی میں تفتان سے روانہ کر دیا گیا جن میں 23 افراد پنجاب اور 90 خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھتے تھے زائرین کو 3بسوں میں روانہ کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث اور تحصیلدار تفتان ظہور احمد محمد حسنی کے مطابق انھیں سیدھا ان کے صوبوں کے روانہ کیا گیا ہے۔

یہ تمام افراد گزشتہ کہء دنوں سے تفتان قرنطینہ سینٹر میں موجود تھے اس کے علاوہ اندرون بلوچستان سے 13 افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر انھیں بھی ان کے شہروں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔