|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں شہریوں کو ناک اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں شہری ہر صورت ماسک کا استعمال کریں ،کسی بھی کپڑے، مفلر یا چادر سے بھی منہ ڈھانپ سکتے ہیں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں ملازمت،کام کی جگہ، کاروباری اور صنعتی مقام پر داخلے سے قبل ملازمین کے طبی معائنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔