|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2020

نائیجیرین صدر کے چیف آف اسٹاف کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی بااثر شخصیت اور نائیجیرین صدر کے چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق صدارتی ترجمان کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیرین صدر محمد بوہاری کے دفتر سے جاری بیان میں ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ 70 سالہ ابا کیاری کا مارچ میں جرمنی کے دورے کے بعد کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ 17 اپریل کو انتقال کرگئے۔

چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کو شوگر سمیت دیگر امراض بھی لاحق تھے، وہ نائیجرین صدر محمدو بوہاری کے سب سے اہم اور با اثر ساتھی سمجھے تھے جاتے تھے جو اب تک مغربی افریقی ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والی انتہائی اہم شخصیت ہیں۔

واضح رہے کہ افریقی ملک نائیجیریا میں کورونا وائرس کے تقریباً 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 17 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔