واشک : پی پی ایچ آئی واشک کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکڑ امین اللہ بلوچ نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پی پی ایچ آئی واشک کے ڈی ایس یو اسٹاف ضلع واشک کے مختلف بی ایچ یوز کے کیچمنٹ ایریا میں سیشن کررہے ہیں اور اس دوران لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ او راحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے آگاہی مہم دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشک کے مختلف بی ایچ یوز میں کرونا وائرس سے متعلق بی ایچ یوز اسٹاف کے ساتھ ملاقات اور بی ایچ یوز کے کیچمنٹ ایریا میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے آگاہی مہم سیشن کے دوران لوگوں سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ ڈی ایس یوز اسٹاف روزانہ کے بنیاد پر لوگوں کو آگاہی مہم کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پرزور دے رہے ہیں۔
امید ہے کہ لوگ ان پر عمل کرینگے کیونکہ کرونا وائرس کا واحد علاج احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں سماجی رابطوں کو کم کرنا ہیں بلاوجہ گھروں سے باہر نہ جائے بچوں اور بوڑھوں کا خاص خیال رکھنا ہیں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر کرونا وائرس کو شکست نہیں دے سکتے آپ اپنے نہیں بلکہ اپنے خاندان کو محفوظ بنا سکتے ہو ذرا سے غفلت سے کسی انسان کا جان جا سکتی ہیں اس لئے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ اس نازک گھڑی میں احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کرے جبکہ بلا ضرورت رش اور تقریبات والے جگہوں پر جانے سے گریز کرے۔
انھوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خصوصی ہدایت کے پیش نظر پورے بلوچستان میں پی پی ایچ آئی کے عملہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے آگاہی مہم میں تیزی لائی گئی ہیں اور جس علاقے میں باہر سے کوئی شخص آتا ہے تو ضرور علاقائی انتظامیہ کو مطلع کریں جبکہ اگر کسی کو کرونا وائرس کی شک ہو تو فوری طور پر علاقائی ہیلتھ سینٹرز میں جائیں اور کسی ڈاکٹرز کو دیکھائیں انھوں نے کیا کہ واشک کے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او اور ہیلتھ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اداروں سے مسلسل کوآرڈینیش میں ہیں۔