ساہیوال میں ایک لڑکے نے خواجہ سرا سے خودساختہ نکاح کرلیا۔
یہ واقعہ ساہیوال کے نواحی علاقے 130 نائن ایل میں پیش آیا جس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا اپنے دوستوں کے ساتھ بیڈ پر بیٹھا ہے خواجہ سرا فرش پر جمع ہیں۔
گورو کے بلانے پر لڑکا نیچے آتا ہے اور گورو اس کا نکاح خواجہ سرا سے پڑھاتا ہے ،پھر دونوں تین بار قبول ہے قبول ہے کہتے ہیں۔
لڑکے کا نام الطاف اور خواجہ سرا کا نام کاشف عرف چڑیا ہے، نکاح کے بعد گورو نے جوڑے کو مٹھائی کھلائی اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو بھی مٹھائی کھلائی گئی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ ان کے علم میں نہیں۔