|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2020

کوئٹہ:کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکول گرینڈ الائنس کے ترجمان نذر بڑیچ کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے سے صوبے کے 8 لاکھ بچوں سمیت 50 ہزار اساتذہ بری طرح متاثر ہوئے ہیں حکومت کی طرف سے سہارا نہ دیا گیا۔

تو مستقبل میں بدترین بے روزگاری ہوگی ۔ موجودہ صوررتحال میں نجی شعبہ تعلیم زیادہ متاثر ہوا ہے اس وقت تعلیمی شعبہ بد ترین مالی بحران کا شکار ہے مسائل سے  اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا لیکن نوٹس نہیں لیا گیا 90 فیصد نجی تعلیمی اداروں کی عمارتیں کمرشل اور  کرائے کی ہیں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کی فیس صوبائی حکومت ادا کرے تاکہ نجی اسکلول اپنے اخراجات اور اسٹاف کو تنخواہ دے سکیں جبکہ اسکولز بند ہیں تو تمام یوٹیلٹی بلز بھی معاف کیا جائیں۔