|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2020

چاغی  : ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر چاغی جاوید ڈومکی نےتحصیل چاغی یونین کونسل زیارت بلانوش کے مختلف کلیوں میں کلی سخی پیر محمد ،کلی سلیمان شاہ اور کلی فیض ﷲ لشکراب چاغی میں غریب اور بیوہ مسکینوں پر اشیا ء خوردونوش اور گھر یلو سامان بطور راشن تقسیم کیے

اسسٹنٹ کمیشنر نے چاغی نیشنل پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں غریب مسکینوں کو ریلیف فراہم کرنا ہمارے تر جیحات کا حصہ ہے اس وقت بلوچستان بھر میں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ پر اثر انداز سے بچنے کیلیے غریبوں میں راشن تقسیم کئے ہے

تحصیل چاغی یونین زیارت بلا نوش میں مختلف کلیوں کے مستحق افراد اور روزانہ کام کرنے والوں کو راشن ملے ہیں اسسٹنٹ کمیشنر چاغی نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں مزدور طبقہ فکر کو اکیلا نہیں چھوڑیںگے ان کے خدمات کو اپنا فرض سمجھ کر انکے دلہیز پر اشیا ء خوردونوش پہنچایا جاۓ گا اسسٹنٹ کمیشنر چاغی کے علاقے کے مخُیر حضرات پیغام بھی دیا کہ وہ اس مشکل کی اس گھڑی میں اپنے طرف سے مدد کریں اور غریبوں کا سہارا بنے کیلے مزدور طبقہ کے ساتھ تعاون کریں۔