|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2020

قلات: قلات میں طویل لاک ڈاؤن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیڈول کی عدم فراہمی کے خلاف انجمن تاجران اور آل پارٹیز کا شدید احتجاج اور مظاہرہ مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی نے کیا ضلعی انتظامیہ اپنے ہی کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا ایک آفیسر تاجروں کو اپنی دوکانیں شیڈول کے مطابق کھولنے کی اجازت دیتی ہے تو دوسرا آفیسربازار بند کرنے کے احکامات صادر کرتے ہیں طویل لاک ڈاؤن کے باعث تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر ضلعی انتظامیہ نے قلات کے تاجروں کو دو دن کے اندر اندر شیڈول جاری نہیں کیا تو آل پارٹیز اور انجمن تاجران سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے منگچر سوراب زہری وڈھ اور دیگر کئی علاقوں میں بازار اور مارکٹیں کھلی ہوئی ہیں مگر قلات انتظامیہ کاروبار زبردستی بند کررہے ہیں۔

قلات میں فورسز کی جانب سے تاجروں اور شہریوں کی بے عزتی اور تشدد کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاڈ پٹی کمشنر انڈر ٹرانسفر ہونے کی وجہ سے قلات میں اہم امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ڈی سی کی ٹرانسفر کو منسوخ کیا جائے یا کسی اور ڈپٹی کمشنر کو قلات میں تعینات کیا جائے۔

قلات میں سڑکوں کی تعمیر میں ناقص مٹریل کے استعمال کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں پی سی ون کو ملحوزخاطر رکھا جائے مظاہرین کا مطالبہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی نیشنل پارٹی کے کامریڈ ظہور احمد پی ٹی آئی کے محمد ابراہیم سمالانی بی این پی عوامی کے محمد عارف حافظ عبدالعزیزعلی نواز اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن میں حکومتی احکامات پر من و عن عمل کر رہے ہیں اوردیگر علاقوں میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے کئی علاقوں میں تاجروں کو کچھ رعایتیں دی گئی ہیں اور تاجروں کو شیڈول کے مطابق اپنی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہیں۔

مگر قلات میں اس کے برعکس تاجروں کو نہ شیڈول جاری کیا گیا ہیں اور نہیں ان کے مشکلات کے ازالہ کے لیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کمشنر قلات ڈویثرن نے پورے ڈویثرن کے لیئے شیڈول جاری کیا گیا ہے مگر قلات انتظامیہ نے اس شیڈول کو ہوا میں اڑا دیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قلات انتظامیہ کے ساتھ ہیں مگر وہ بھی تاجروں کے مشکلات کے ازالہ کے لیئے کچھ اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ تاجر ماسک سنیٹائزر کے استعمال اور سماجی دوری کرنے کے لیئے بھی تیار ہیں مگر تاجر مزید اب اپنے کاروبار کو بند نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاجروں کے لیئے امداد کا علان کیا گیا مگر قلات کے تاجر اس امداد سے یکسر محروم ہیں قلات میں ڈیلی ویجز مزدور ٹیلر ماسٹر دوکانوں پر کام کرنے والے مزدور موچی ریڑھی بان اور دیگر کو ابھی تک امداد نہیں دیا جارہاہیں۔

صرف من پسند لوگوں کو نوازا جارہا ہیں انہوں نے کہا کہ قلات میں مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہیں ہمارا مطالبہ ہیکہ سڑکوں کو پی سی ون کے مطابق نئے سرے سے تعمیر کیا جائے ناقص مٹریل استعمال کرنے سے سڑکیں ایک مہینے بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں اگر شہر کی سڑکیں جلد نہیں ٹوٹیں گے تو گلی کوچوں کے سڑکوں کو بھی تعمیر و مرمت کرنے کا موقع بھی ملے گی انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو دیگر ہسپتال منتقل کرنے کے لیئے مریض سے ایمبولیس کے لیئے رقم وصول کیئے جارہے ہیں جوکہ باعث شرم ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں