|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں دکانیں بند کرواکر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈیرہ اللہ یارمیں کورونا وائرس کے20کیسز سامنے آنے کے باوجود تاجر برادری کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور دکانیں کھول دی گئیں تھی شہریوں کی جانب سے بھی دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی معمول بن گئی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بلال شبیر ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ نائب تحصیلدار امداد حسین مری پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف کاروباری مراکز پر پہنچ گئے اور تاجر برادری سے زبردستی دکانیں اور مارکیٹیں بند کروائی گئیں اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

انتظامیہ کی کارروائی کے بعد شہر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن ہوگیا جبکہ سبزی پھل اور اشیاء خوردونوش کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔