|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2020

قلات: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر نسیم لانگو نے کہا ہی کہ قلات میں پچاس بستروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا جہاں پر تین شفٹس میں ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں قلات میں ابھی تک کوئی بھی کرونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے باہر سے آنے والے خانہ بدوشوں کو مختلف علاقوں میں روک کر ان کی اسکریننگ کیا جاتا ہے۔

عوام سماجی دوری پر سختی سے عملدر آمد کرے لوگوں سے گلے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور اپنے ہاتھوں کو صابن سے کئی بار بیس سکنڈ تک دھوئیں شہری گوشت کھانے سے پرہیز کرے سبزیوں کا استعمال زیادہ سے کرے کیونکہ سبزیوں میں اینٹی باڈیز کا زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے انسانی جسم میں موجود قوت مدافعت میں اضافہ ہو جاتا ہیں اور انسانی جسم کرونا وائرس کے خلاف بہتر انداز میں لڑ سکتا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں سنیئر صحافیوں سے خصوصی انٹر ویوں میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہو تا جارہا ہیں جو کہ کسی المیہ سے کم نہیں لوگ سماجی دوری پر عملدر آمد کرتے ہوئے خودکواور اپنے خاندان کو اس موزی مرض سے بچا سکتے ہیں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرے اور رش والے علاقوں میں نہ جائے تاکہ کروناوائرس کی پھیلاؤ کا سبب نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس مرض سے بچاؤ کے لیئے ورزش کیا کرے مساک پہنے اور اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور سنیٹائزر کا استعمال ضرور کرے اس مہلک مرض سے صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی محفوظ رہا جا سکتا ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص میں کرونا وائرس موجود ہے تو اس کے کھانسنے سے وائرس کسی دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتی ہیں۔

اگر کسی شخص کو گلے کی کی خرابی و مسلسل کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آرہی ہو تو وہ کسی رجسٹرڈ ڈاکٹر سے اپنا ضرور معائنہ کروائیں اگر ان میں کرونا وائرس کے علامات پائے گئے تو انہیں چودہ روز تک قرنطینہ میں رکھے جائیں گے اس دوران اگر ان کی ٹیسٹ کلیئر ہو گئے تو انہیں قرنطینہ سے فارغ کرکے انہیں گھر بھیج دیا جاتا ہیں اگر ان کے ٹیسٹس مثبت نکلے تو انہیں چودہ روز تک آئیسولیشن میں رکھا دیا جاتا ہے اور ان کی علاج معالجہ بھی کیا جاتا ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں سے آنے والے خانہ بدوشوں کو مختلف علاقوں میں روک کر ان کی اسکریننگ کیا جاتا ہیں اگر ان میں کرونا وائرس کے علامات مثبت آئے تو انہیں چودہ دن کے لیئے قرنطینہ رکھیں اس کے بعد انہیں جانے کی اجازت ہو گی بغیر اسکریننگ کے کسی کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اس کے لیئے قلات میں مختلف مقامات پر ہماری ٹیمیں قومی شاہراہ پر موجود ہیں۔