|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2020

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے بغیر ماسک کے گھومنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے اورضلع بھر کے شہریوں سے کہا گیاہے کہ بغیر ماسک کے باہر گھومنے سے اجتناب کریں۔

جبکہ سرجیکل ماسک نہ ملنے کی صورت میں گھروں میں بنایا گیا کپڑے کا ماسک لگا کر ضروری کاموں کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔ اس حوالے سے خواتین ضروری کاموں کے لئے ماسک نہ ہونے کی صورت میں اسکارف کا استعمال کریں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔اور غیر ضروری طورپر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔