کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مزید 21 افراد میں آج کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 486 ہوگئی.
لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈائون میں سختی کی جارہی ہے صورتحال میں تشویش پر 5مئی تک لاک ڈائون میں توسیع کی گئی ہے۔