کوئٹہ: کورونا وائرس کا شکار ایک اور مریض چل بسا، 38 سالہ شیخ ماندہ کا رہائشی کورونا کا مریض فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریض گردے کے مرض بھی مبتلا تھا، بلوچستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 8 ہوگئیں۔
واضح رہے کہ آج سابق صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔