|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2020

نوکنڈی :  وزیراعلی بلوچستان کے سابق معاون خصوصی و بی اے پی رخشان ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔

بلارنگ ونسل اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر کسی کو بھی مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ بی اے پی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،مرکزی چیف آرگنائزر میر جان محمد جمالی، آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو کی جانب سے مجھے رخشان ڈویژن کا آرگنائزر منتخب کرنے پہ انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کرکے رخشان ڈویڑن کا آرگنائزر منتخب کرکے جو زمہ داری دی ہے انکے توقعات پہ پورا اتر کر رخشان ڈویژن میں بی اے پی کو فعال اور مضبوط کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں رخشان ڈویژن کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام کی معیار زندگی بلند کرکے فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائینگے۔