|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2020

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہےکہ ان حالات میں رمضان المبارک کی آمد باعث تکلیف اور اجتماعی عبادات نہ ہونے پر افسوس ہے۔

رمضان المبارک کی آمد پر جاری بیان میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

اپنے بیان میں شاہ سلمان نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت محنت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی فرماروا نے حرمین شریفین میں 10 رکعت نماز تراویح ادا کرنے کی منظوری دے دی
تراویح اور عیدالفطر کی نماز گھر میں ادا کی جاسکتی ہے، سعودی مفتی اعظم
کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے بعد مطاف کھول دیا گیا

سعودی فرماں روا نے کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں عبادات میں پیش آنے والی مشکلات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں رمضان المبارک کی آمد باعث تکلیف ہے، ان حالات نے ہمیں اجتماعی عبادات، نمازوں، تراویح اور خدا کے گھر میں قیام اللیل سے روک دیا ہے۔

سعودی فرماں روا نے مزید کہا کہ تمام حفاظتی اقدامات انسانی جانوں کو بچانے اور وائرس میں مبتلا ہونے سے روکنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، اس سال رمضان المبارک ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جب ہم ان حالات میں رہ رہے ہیں کہ دنیا بھر کی انسانیت بہت شدید متاثر ہے اور وائرس کی وجہ سے ہم دنیا کی تاریخ کے ایک مشکل اور حساس دور سے گزررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے کیسز کی تعداد تقریباً 14 ہزار ہے اور ہلاکتیں 120 سے زائد ہیں۔

ملک میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے باجماعت نمازوں پر پابندی عائد ہے جب کہ تراویح کوبھی 10 رکعت تک محدود کیا گیا ہے۔